مسند أبي يعلى الموصلي
حديث مالك بن هبيرة— مالک بن ہبیرہ کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ مَالِكِ بْنِ هُبَيْرَةَ باب: مالک بن ہبیرہ کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6831
حَدِيثُ مَالِكِ بْنِ هُبَيْرَةَ
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ الْحَنَّاطُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ هُبَيْرَةَ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا تَبِعَ جِنَازَةً فَاسْتَقْبَلَ أَهْلَهَا ، جَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا ، وَأَخْبَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا صَلَّى عَلَى مَيِّتٍ ثَلَاثَةُ صُفُوفٍ إِلَّا وَجَبَتْ .
ترجمہ
سیدنا مالک بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ کسی جنازے کے ہمراہ جاتے اور میت کے لواحقین سامنے ہوتے تو وہ ان کی تین صفیں بنا دیتے، پھر اس پر نمازِ جنازہ پڑھتے اور یہ خبر دیتے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس میت پر بھی (نمازیوں کی) تین صفوں نے نمازِ جنازہ پڑھی، تو اس کے لیے (جنت) واجب ہوگئی۔“