مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عقبة بن مالك الليثي— عقبہ بن مالک اللیثی کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ عُقْبَةَ بْنِ مَالِكٍ اللَّيْثِيِّ باب: عقبہ بن مالک اللیثی کی روایت کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ: أَتَانِي أَبُو الْعَالِيَةِ - وَصَاحِبٌ لِي - فَقَالَ: هَلُمَّا فَإِنَّكُمَا أَشَبَّ شَبَابًا، وَأَوْعَى لِلْحَدِيثِ مِنِّي، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا بِشْرَ بْنَ عَاصِمٍ اللَّيْثِيَّ. قَالَ أَبُو الْعَالِيَةَ: حَدِّثْ هَذَيْنِ حَدِيثًا. قَالَ بِشْرٌ : حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مَالِكٍ اللَّيْثِيُّ، وَكَانَ مِنْ رَهْطِهِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَرِيَّةً فَغَارَتْ عَلَى قَوْمٍ، فَشَدَّ مِنَ الْقَوْمِ رَجُلٌ وَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ مِنَ السَّرِيَّةِ وَمَعَهُ السَّيْفُ شَاهِرَهُ، فَقَالَ إِنْسَانٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنِّي مُسْلِمٌ، إِنِّي مُسْلِمٌ، فَلَمْ يَنْظُرْ فِيهَا. قَالَ: فَضَرَبَهُ فَقَتَلَهُ. قَالَ: فَنُمِيَ الْحَدِيثُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ فِيهِ قَوْلًا شَدِيدًا، فَبَلَغَ الْقَاتِلَ. قَالَ: فَبَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ، إِذْ قَالَ الْقَاتِلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا قَالَ الَّذِي قَالَهُ إِلَّا تَعَوُّذًا مِنَ الْقَتْلِ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَمَّنْ قِبَلَهُ مِنَ النَّاسِ، وَأَخَذَ فِي خُطْبَتِهِ. قَالَ: ثُمَّ عَادَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا قَالَ الَّذِي قَالَ إِلَّا تَعَوُّذًا مِنَ الْقَتْلِ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَمَّنْ قِبَلَهُ مِنَ النَّاسِ، فَلَمْ يَصْبِرْ أَنْ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ. فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ تُعْرَفُ الْمَسَاءَةُ فِي وَجْهِهِ فَقَالَ: «إِنَّ اللَّهَ عز وجل أَبَى عَلَيَّ أَنْ أُقْتَلَ مُؤْمِنًا» ثَلَاثَ مَرَّاتٍسیدنا عقبہ بن مالک لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک جنگی مہم روانہ فرمائی جس نے ایک گروہ پر حملہ کیا، تو ان میں سے ایک شخص بھاگ نکلا جس کا پیچھا لشکر کے ایک سپاہی نے ننگی تلوار سونت کر کیا، اس شخص نے پکار کر کہا: ”میں مسلمان ہوں، میں مسلمان ہوں“، مگر اس سپاہی نے اس کی بات کی کوئی پروا نہ کی اور اسے قتل کر دیا۔ جب یہ واقعہ رسول اللہ ﷺ تک پہنچا تو آپ ﷺ نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار فرمایا، اور یہ بات اس قاتل تک بھی پہنچ گئی۔ پھر ایک مرتبہ جب رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو اس قاتل نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم، اس نے وہ بات صرف قتل سے بچنے کے لیے کہی تھی“، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے اور اس کی سمت موجود لوگوں سے اپنا رخِ مبارک پھیر لیا اور اپنا خطبہ جاری رکھا۔ اس شخص نے دوبارہ وہی بات کہی تو رسول اللہ ﷺ نے پھر اس سے اعراض برتا۔ جب اس نے تیسری مرتبہ وہی بات دہرائی تو آپ ﷺ اس کی جانب متوجہ ہوئے جبکہ آپ ﷺ کے چہرہِ انور پر ناگواری کے آثار نمایاں تھے، پھر آپ ﷺ نے تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ اللہ عزوجل نے مجھ پر یہ بات حرام کر دی ہے کہ میں کسی مومن کو قتل کروں“۔