مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن الزبير رحمه الله— عبداللہ بن الزبیر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ رَحِمَهُ اللَّهُ باب: عبداللہ بن الزبیر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6809
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ قَالَا : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَسِيدٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَجُلًا قَالَ لِابْنِ الزُّبَيْرِ : أَفْتِنَا فِي نَبِيذِ الْجَرِّ ؟ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ .
ترجمہ
سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے ان سے مٹی کے گھڑے میں تیار کردہ نبیذ کے متعلق دریافت کیا کہ ہمیں اس بارے میں فتویٰ دیجیے؟ تو انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے مٹی کے گھڑے میں تیار کی گئی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔“