مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن جعفر الهاشمي— عبداللہ بن جعفر الہاشمی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الْهَاشِمِيِّ باب: عبداللہ بن جعفر الہاشمی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6788
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ خَلْفَهُ، فَأَسَرَّ إِلَيَّ حَدِيثًا لَا أُحَدِّثُ بِهِ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ قَالَ: وَكَانَ أَحَبُّ مَا اسْتَتَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِحَاجَةٍ هَدَفًا أَوْ حَائِشَ. . . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک روز رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا، پھر آپ ﷺ نے مجھ سے پوشیدہ طور پر ایک ایسی بات کہی جو میں لوگوں میں سے کسی کو نہیں بتاؤں گا۔“ سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ”رسول اللہ ﷺ قضائے حاجت کے وقت آڑ حاصل کرنے کے لیے کسی ٹیلے یا کھجور کے درختوں کے جھنڈ کو سب سے زیادہ پسند فرماتے تھے۔“ پھر راوی نے عبداللہ بن محمد کی حدیث کی طرح روایت بیان کی ہے۔