مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحسين بن علي بن أبي طالب— الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ باب: الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: " أَمَانُ أُمَّتِي مِنَ الْغَرَقِ إِذَا رَكِبُوا أَنْ يَقُولُوا: {بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ} [هود: 41]، {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ} [الأنعام: 91] الْآيَةَسیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لیے سمندر میں غرق ہونے سے بچاؤ کی امان اس وقت ہے جب وہ کشتی پر سوار ہوں تو یہ کہیں: «بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ» ”اللہ ہی کے نام کے ساتھ اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا ہے، بے شک میرا رب بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے“ ﴿بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ اور یہ مکمل آیت پڑھیں: «وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ» ”اور انہوں نے اللہ کی ویسی قدر نہیں کی جیسی اس کی قدر کرنے کا حق تھا“ ﴿وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ﴾۔“