مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحسين بن علي بن أبي طالب— الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ باب: الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6777
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ تُصِيبُهُ مُصِيبَةٌ ، وَإِنْ قَدُمَ عَهْدُهَا ، فَيُحْدِثُ لَهَا اسْتِرْجَاعًا إِلَّا أَحْدَثَ اللهُ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ وَأَعْطَاهُ ثَوَابَ مَا وَعَدَهُ عَلَيْهَا يَوْمَ أُصِيبَ بِهَا .
ترجمہ
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس کسی مسلمان مرد یا عورت کو کوئی مصیبت پہنچے، خواہ اسے پیش آئے کتنا ہی طویل عرصہ کیوں نہ بیت چکا ہو، پھر وہ اسے یاد آنے پر کلمہ استرجاع «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“ کہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس وقت وہی اجر و ثواب دوبارہ لکھ دیتا ہے جس کا وعدہ اس نے اس سے اس دن کیا تھا جس دن وہ مصیبت اسے پہلی بار پہنچی تھی“۔