مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحسين بن علي بن أبي طالب— الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ باب: الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ : قُلْتُ لِعُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ : رَأَيْتَ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ ؟ قَالَ : أَسْوَدَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ إِلَّا شُعَيْرَاتٍ هَاهُنَا فِي مُقَدَّمِ لِحْيَتِهِ ، فَلَا أَدْرِي أَخَضَبَ وَتَرَكَ ذَلِكَ الْمَكَانَ تَشَبُّهًا بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ لَمْ يَكُنْ شَابَ مِنْهُ غَيْرُ ذَلِكَ .
قَالَ : وَرَأَيْتُ حَسَنًا وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ سَجَدَ بَيْنَ الْإِمَامِ وَبَيْنَ بَعْضِ النَّاسِ ، فَقِيلَ لَهُ : اجْلِسْ ، فَقَالَ : قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ .
سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبید اللہ بن ابی یزید رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ”ان کے سر اور داڑھی کے بال سیاہ تھے، سوائے چند بالوں کے جو یہاں داڑھی کے اگلے حصے میں سفید تھے، اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے بالوں کو خضاب لگایا تھا اور اس جگہ کو رسول اللہ ﷺ کی مشابہت اختیار کرنے کے لیے (بغیر خضاب کے) چھوڑ دیا تھا یا پھر ان کے بالوں میں سے صرف یہی بال سفید ہوئے تھے۔“ نیز انہوں نے بیان کیا کہ ”میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہما کو دیکھا جبکہ نماز کی اقامت ہو چکی تھی، انہوں نے امام اور بعض لوگوں کے درمیان سجدہ کیا، تو ان سے کہا گیا کہ بیٹھ جائیے، جس پر انہوں نے جواب دیا: «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”نماز کھڑی ہو چکی ہے“۔“