مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحسن بن علي بن أبي طالب— الحسن بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ باب: الحسن بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : سَمِعْتُ السَّعْدِيَّ يَقُولُ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ : مَا تَحْفَظُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : سَمِعْتُهُ يَدْعُو فِي هَذَا الدُّعَاءِ : اللَّهُمَّ اهْدِنَا فِيمَنْ هَدَيْتَ ، وَعَافِنَا فِيمَنْ عَافَيْتَ ، وَتَوَلَّنَا فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ ، وَبَارِكْ لَنَا فِيمَا أَعْطَيْتَ ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَيْتَ ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ .
ابنِ ابی مریم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعدی رحمہ اللہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ کو رسول اللہ ﷺ سے (سنی ہوئی) کیا بات یاد ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے آپ ﷺ کو ان الفاظ میں دعا مانگتے ہوئے سنا ہے: «اللَّهُمَّ اهْدِنَا فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنَا فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنَا فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لَنَا فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ» ”اے اللہ! ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما کر ہدایت عطا کر جنہیں تو نے ہدایت دی، اور ان لوگوں میں شامل کر کے عافیت بخش جنہیں تو نے عافیت عطا فرمائی، اور ان لوگوں میں شامل کر کے ہماری سرپرستی فرما جن کی تو نے سرپرستی فرمائی، اور جو کچھ تو نے ہمیں عطا کیا ہے اس میں ہمارے لیے برکت پیدا فرما، اور ہمیں اس شر سے محفوظ رکھ جو تو نے مقدر فرمایا ہے، بلاشبہ تو ہی فیصلہ صادر فرماتا ہے اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، اور یقیناً وہ شخص ذلیل نہیں ہو سکتا جس کا تو ولی (دوست) بن جائے، تو بہت برکت والا اور نہایت بلند و برتر ہے“۔