مسند أبي يعلى الموصلي
مسند فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليهما— سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ فَاطِمَةِ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا باب: سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6753
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اجْتَمَعْنَ إِلَى فَاطِمَةَ ، فَقُلْنَ لَهَا : ائْتِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُولِي لَهُ : إِنَّ أَزْوَاجَكَ يَنْشُدْنَكَ الْعَدْلَ فِي بِنْتِ أَبِي قُحَافَةَ ، فَأَتَتْهُ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : أَمَا تُحِبِّينَ مَنْ أُحِبُّ ؟ قَالَتْ : بَلَى ، قَالَ : فَإِنِّي أُحِبُّ هَذِهِ .
ترجمہ
علی بن حسین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی ازواجِ مطہرات سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس جمع ہوئیں اور ان سے کہا: ”رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوں اور ان سے عرض کریں کہ آپ کی بیویاں ابوقحافہ کی بیٹی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) کے معاملے میں آپ سے عدل و مساوات کا مطالبہ کرتی ہیں۔“ چنانچہ وہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ سے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(اے بیٹی!) کیا تم اس سے محبت نہیں کرتیں جس سے میں محبت کرتا ہوں؟“ انہوں نے عرض کی: ”کیوں نہیں!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر میں اس (عائشہ) سے محبت کرتا ہوں۔“