مسند أبي يعلى الموصلي
مسند فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليهما— سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ فَاطِمَةِ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا باب: سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6743
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ ، عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَبَكَتْ ، ثُمَّ سَارَّهَا بِشَيْءٍ فَضَحِكَتْ ، فَسَأَلْتُهَا عَنْهُ ، فَقَالَتْ : أَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَقْبُوضٌ فِي هَذِهِ السَّنَةِ ، فَبَكَيْتُ ، فَقَالَ : مَا يَسُرُّكِ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا فُلَانَةَ ؟ فَضَحِكْتُ .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ ﷺ نے ان کے کان میں سرگوشی کے انداز میں کوئی بات کہی جس پر وہ رونے لگیں، پھر آپ ﷺ نے ان سے دوبارہ سرگوشی میں کوئی بات کہی تو وہ ہنس پڑیں، میں نے ان سے اس معاملے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ”نبی اکرم ﷺ نے مجھے خبر دی کہ اسی سال آپ ﷺ کی روح قبض کر لی جائے گی، اس پر میں رونے لگی، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ تم اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہو گی سوائے فلاں خاتون کے؟ تو میں ہنس پڑی“۔