مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الفضل بن العباس رحمه الله— الفضل بن العباس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ رَحِمَهُ اللَّهُ باب: الفضل بن العباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَاتٍ وَأُسَامَةُ رِدْفُهُ ، فَجَالَتْ بِهِ النَّاقَةُ وَهُوَ وَاقِفٌ ، فَضَرَبَهَا قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَيْهِ لَا تُجَاوِزَانِ رَأْسَهُ ، فَلَمَّا أَفَاضَ ، سَارَ عَلَى هِينَتِهِ حَتَّى أَتَى جَمْعًا ، ثُمَّ أَفَاضَ مِنْ جَمْعٍ وَالْفَضْلُ رِدْفُهُ ، فَقَالَ الْفَضْلُ : مَا زَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ .
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ عرفات سے روانہ ہوئے اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے پیچھے سوار تھے، پس جب آپ ﷺ (میدانِ عرفات میں) وقوف فرما رہے تھے تو اونٹنی بدک کر اِدھر اُدھر ہونے لگی، چنانچہ آپ ﷺ نے وہاں سے کوچ کرنے سے قبل اسے ضرب لگائی جبکہ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ (دعا کے لیے) اٹھا رکھے تھے جو آپ کے سرِ مبارک سے بلند نہیں ہو رہے تھے، پھر جب آپ ﷺ عرفات سے روانہ ہوئے تو نہایت سکون و وقار کے ساتھ چلے یہاں تک کہ مزدلفہ پہنچ گئے، پھر آپ ﷺ نے مزدلفہ سے کوچ فرمایا اور اس وقت سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما آپ ﷺ کے پیچھے سوار تھے، پس سیدنا فضل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نبی اکرم ﷺ مسلسل تلبیہ پکارتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی۔““