مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الفضل بن العباس رحمه الله— الفضل بن العباس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ رَحِمَهُ اللَّهُ باب: الفضل بن العباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6730
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَةَ ، وَمِنْ جَمْعٍ ، وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ حَتَّى أَتَى مِنًى ، فَلَمَّا هَبَطَ مُحَسِّرًا قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، عَلَيْكُمْ حَصَى الْخَذْفِ ، يَعْنِي : حَصَى الْجِمَارِ ، يُشِيرُ بِيَدِهِ حَصَى الْخَذْفِ .
ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ عرفات سے اور پھر جمع (مزدلفہ) سے روانہ ہوئے اور آپ ﷺ پر نہایت وقار اور سکینت طاری تھی یہاں تک کہ آپ ﷺ منیٰ تشریف لائے، پھر جب آپ ﷺ وادیِ مُحَسِّر میں پہنچے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم پر لازم ہے کہ (رمی جمار کے لیے) ایسی کنکریاں استعمال کرو جو چھوٹی ہوں (جنہیں چٹکی یا انگلیوں کے پوروں سے پھینکا جا سکے)“ یعنی جمرات کی کنکریاں، اور آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے اشارہ کرتے ہوئے ان چھوٹی کنکریوں کی ہیئت و مقدار کو واضح فرمایا۔“