مسند أبي يعلى الموصلي
مسند العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه— العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6715
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ نَفَعْتَ أَبَا طَالِبٍ ؟ فَإِنَّهُ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَغْضَبُ لَكَ ، قَالَ : هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ مِنَ النَّارِ ، وَلَوْلَايَ لَفِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ .
ترجمہ
سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ نے ابوطالب کو (ان کی خدمات کا) کوئی فائدہ پہنچایا ہے؟ کیونکہ وہ آپ کی حفاظت و نگہبانی کیا کرتے تھے اور آپ کی خاطر (مخالفین پر) غصہ ہوتے تھے،“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ آگ کے ایک اتھلے حصے میں ہیں، اور اگر میں نہ ہوتا تو وہ یقیناً جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوتے۔“