مسند أبي يعلى الموصلي
مسند العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه— العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ خَالِهِ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمِيرَةَ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْبَطْحَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «تَدْرُونَ مَا هَذَا؟». قَالَ: قُلْنَا: السَّحَابُ. قَالَ: «وَالْمُزْنُ». قُلْنَا: وَالْمُزْنُ، قَالَ «وَالْعَنَانُ». قَالَ: فَسَكَتْنَا. فَقَالَ: «هَلْ تَدْرُونَ كَمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ؟». قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: «بَيْنَهُمَا مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ، وَبَيْنَ كُلِّ سَمَاءٍ إِلَى سَمَاءٍ مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ، وَكِثَفُ كُلِّ سَمَاءٍ مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ، وَالسَّمَاءُ السَّابِعَةُ بَيْنَ أَسْفَلِهِ وَأَعْلَاهُ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، ثُمَّ فَوْقَ ذَلِكَ ثَمَانِيَةُ أَوْعَالٍ بَيْنَ رُكَبِهِمْ وَأَظْلَافِهِمْ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، ثُمَّ فَوْقَ ذَلِكَ الْعَرْشُ، وَلَيْسَ يَخْفَى عَلَيْهِ مِنْ شَيْءٍ مِنْ أَعْمَالِ بَنِي آدَمَ»سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم بطحاء کے مقام پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: یہ بادل (سحاب) ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور مُزن بھی؟“ ہم نے عرض کیا: اور مُزن بھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور عنان بھی؟“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم خاموش ہو گئے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ آسمان اور زمین کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟“ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور ہر ایک آسمان سے دوسرے آسمان تک پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور ہر آسمان کی ضخامت پانچ سو سال کی مسافت ہے، اور ساتویں آسمان کے نچلے اور بالائی حصے کے درمیان بھی اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا کہ آسمان اور زمین کے درمیان ہے، پھر اس کے اوپر آٹھ پہاڑی بکروں کی صورت والے (فرشتے) ہیں جن کے گھٹنوں اور کھروں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، پھر اس کے اوپر عرش ہے، اور اللہ تعالیٰ پر بنی آدم کے اعمال میں سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے۔“