مسند أبي يعلى الموصلي
مسند العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه— العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ : كَانُوا يَدْخُلُونَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا يَسْتَاكُونَ ، فَقَالَ : تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا وَلَا تَسْتَاكُونَ ؟ اسْتَاكُوا ، لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَفَرَضْتُ عَلَيْهِمُ السِّوَاكَ كَمَا فَرَضْتُ عَلَيْهِمُ الْوُضُوءَ .
وَقَالَتْ عَائِشَةُ : مَا زَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ السِّوَاكَ حَتَّى خَشِينَا أَنْ يَنْزِلَ فِيهِ قُرْآنٌ .
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور انہوں نے مسواک نہیں کی ہوتی تھی، تو آپ ﷺ نے (تنبیہاً) ارشاد فرمایا: ”تم میرے پاس اس حال میں آتے ہو کہ تمہارے دانت پیلے ہوتے ہیں اور تم مسواک نہیں کرتے؟ مسواک کیا کرو۔ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں ان پر مسواک کو اسی طرح فرض قرار دے دیتا جس طرح میں نے ان پر وضو کو فرض کیا ہے“ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ: ”نبی کریم ﷺ مسلسل مسواک کی اہمیت کا تذکرہ فرماتے رہے یہاں تک کہ ہمیں یہ اندیشہ ہونے لگا کہ شاید اس کے بارے میں قرآنِ کریم (کی کوئی آیت) نازل ہو جائے۔“