مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند الزبير بن العوام— الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ باب: الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَطَاءِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ ، عَنْ أُمِّهِ وَجَدَّتِهِ أُمِّ عَطَاءٍ ، قَالَتَا : وَاللهِ لَكَأَنَّنَا نَنْظُرُ إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ حِينَ أَتَانَا عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ بَيْضَاءَ ، فَقَالَ : يَا أُمَّ عَطَاءٍ إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ نَهَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَأْكُلُوا لُحُومَ نُسُكِهِمْ فَوْقَ ثَلَاثٍ ، فَلَا تَأْكُلِيهِ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي كَيْفَ نَصْنَعُ بِمَا أُهْدِيَ لَنَا ؟ قَالَ : « مَا أُهْدِيَ لَكُمْ فَشَأْنَكُمْ بِهِ » .
سیدہ ام عطا رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اللہ کی قسم! گویا ہم اب بھی سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو دیکھ رہے ہیں جب وہ اپنے ایک سفید خچر پر سوار ہو کر ہمارے پاس آئے اور فرمایا: ”اے ام عطا! رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں کو اپنی قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع فرما دیا ہے، لہذا تم اسے نہ کھانا۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ (پھر جب میں نے رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں) عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، جو گوشت ہمیں بطورِ ہدیہ دیا جائے اس کا ہم کیا کریں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو تمہیں ہدیہ کیا جائے اسے تم اپنی صوابدید کے مطابق استعمال کرو۔“