مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند الزبير بن العوام— الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ باب: الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ ، أَنَّ مَوْلًى لِآلِ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « دَبَّ إِلَيْكُمْ دَاءُ الْأُمَمِ قَبْلَكُمُ : الْحَسَدُ وَالْبَغْضَاءُ ، وَهِيَ الْحَالِقَةُ ، لَا أَقُولُ : حَالِقَةُ الشَّعَرِ ، وَلَكِنْ حَالِقَةُ الدِّينِ ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ ، لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا ، وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِمَا يُثَبِّتُ ذَلِكَ لَكُمْ ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ » .
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اندر تم سے پہلے والی امتوں کی بیماری سرایت کر گئی ہے، یعنی حسد اور بغض، اور یہ (بغض) مونڈ دینے والا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ یہ بالوں کو مونڈتا ہے بلکہ یہ دین کو جڑ سے کاٹ دینے والا ہے، «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے“ تم جنت میں داخل نہیں ہو گے یہاں تک کہ تم ایمان لے آؤ، اور تم (کامل) مومن نہیں ہو گے یہاں تک کہ تم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو، کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جو تمہارے لیے اس (محبت) کو ثابت اور پختہ کر دے؟ آپس میں سلام کو رواج دو۔“