مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6674
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ يَقُولُ: حدثنا إسماعيل عن قيس قال سمعت أبا هريرة يقول سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «وَاللَّهِ لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلًا فَيَحْتَطِبَ وَيَحْمِلُهُ عَلَى ظَهْرِهِ فَيَأْكُلُ وَيَتَصَدَّقُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْتِيَ رَجُلًا قَدْ أَغْنَاهُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ يَسْأَلُهُ أَعْطَاهُ أَوْ مَنَعَهُ»ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی شخص رسی لے کر لکڑیاں اکٹھی کرے، انہیں اپنی پیٹھ پر لاد کر لائے، پھر (اس حلال کمائی سے) خود بھی کھائے اور صدقہ بھی کرے، تو یہ اس کے لیے اس شخص کے پاس جا کر دستِ سوال دراز کرنے سے کہیں بہتر ہے جسے اللہ نے اپنے فضل سے غنی کر رکھا ہو، پھر وہ اسے کچھ عطا کرے یا اسے محروم رکھے۔“