مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا السَّمْحِ حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فِي رَوْضَةٍ ، وَيُرَحَّبُ لَهُ قَبْرُهُ سَبْعِينَ ذِرَاعًا ، وَيُنَوَّرُ لَهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، أَتَرَوْنَ فِيمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى ، قَالَ : أَتَدْرُونَ مَا الْمَعِيشَةُ الضَّنْكُ ؟ قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : عَذَابُ الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَيُسَلَّطُ عَلَيْهِمْ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا ، أَتَدْرُونَ مَا التِّنِّينُ ؟ قَالَ : تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ حَيَّةً ، لِكُلِّ حَيَّةٍ سَبْعَةُ رُءُوسٍ يَنْفُخُونَ فِي جِسْمِهِ وَيَلْسَعُونَهُ وَيَخْدِشُونَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مومن اپنی قبر میں ایک باغ میں ہوتا ہے، اس کے لیے اس کی قبر ستر ہاتھ کشادہ کر دی جاتی ہے اور اسے چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن کر دیا جاتا ہے، کیا تم جانتے ہو کہ یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾؟“ پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ ’معیشت ضنک‘ (تنگی کی زندگی) سے کیا مراد ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ قبر میں کافر کا عذاب ہے، اور اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بیشک اس پر ننانوے اژدھے مسلط کر دیے جاتے ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ اژدھا کیا ہوتا ہے؟“ پھر فرمایا: ”وہ ننانوے ایسے سانپ ہیں کہ جن میں سے ہر ایک کے سات سر ہوں گے، وہ اس (کافر) کے جسم میں زہر پھونکیں گے، اسے ڈسیں گے اور اسے قیامت قائم ہونے تک نوچتے رہیں گے۔“