❮
❯
حدیث نمبر: 663
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ مُوسَى وَعِيسَى ابْنَيْ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِمَا ، أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا لِأَعْرَابِيٍّ جَاءَ يَسْأَلُهُ عَمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ : مَنْ هُوَ ؟ فَكَانُوا لَا يَجْتَرِئُونَ عَلَى مَسْأَلَتِهِ ، يُوَقِّرُونَهُ وَيَهَابُونَهُ ، قَالَ : فَسَأَلَهُ الْأَعْرَابِيُّ فَأَعْرَضَ عَنْهُ ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ ، ثُمَّ إِنِّي اطَّلَعْتُ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ وَعَلَيَّ ثِيَابٌ خُضْرٌ ، فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « أَيْنَ السَّائِلُ عَمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ ؟ » قَالَ الْأَعْرَابِيُّ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : هَذَا مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ .
ترجمہ

سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک دیہاتی سے، جو آپ ﷺ سے اس شخص کے متعلق دریافت کرنے آیا تھا ﴿قَضَى نَحْبَهُ﴾ (جس نے اپنا عہد پورا کر دیا)، کہا کہ تم دریافت کرو کہ وہ کون ہے؟ دراصل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ ﷺ کی انتہائی توقیر اور ہیبت کی وجہ سے خود براہِ راست سوال کرنے کی جرات نہیں کرتے تھے۔ اس دیہاتی نے آپ ﷺ سے سوال کیا تو آپ ﷺ نے اس سے اعراض فرمایا، اس نے دوبارہ سوال کیا تو آپ ﷺ نے پھر اعراض فرمایا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں مسجد کے دروازے سے ظاہر ہوا اور میں نے سبز رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، جب رسول اللہ ﷺ نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”وہ اپنا عہد پورا کرنے والے ﴿قَضَى نَحْبَهُ﴾ کے متعلق سوال کرنے والا سائل کہاں ہے؟“ اس دیہاتی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں یہاں ہوں، تو آپ ﷺ نے (میری طرف اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”یہ ان لوگوں میں سے ہے جس نے اپنا عہد پورا کر دیا ہے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند طلحة بن عبيد الله / حدیث: 663
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3203، وأخرجه مسند البزار برقم: 943، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 816، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 658»