❮
❯
حدیث نمبر: 6592
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، بِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَلَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدُهُمَا أَشْرَفُ مِنَ الْآخَرِ ، فَعَطَسَ أَحَدُهُمَا فَحَمِدَ اللهَ ، فَشَمَّتَّهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ عَطَسَ الْآخَرُ فَلَمْ يَحْمَدِ اللهَ ، وَلَمْ يُشَمِّتْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الشَّرِيفُ : عَطَسَ هَذَا فَشَمَّتَّهُ ، وَعَطَسْتُ أَنَا فَلَمْ تُشَمِّتْنِي ، قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ هَذَا ذَكَرَ اللهَ فَذَكَرْتُهُ ، وَأَنْتَ نَسِيتَ - يَعْنِي اللهَ - فَنَسِيتُكَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی مجلسِ مبارک میں دو آدمی بیٹھے ہوئے تھے جن میں سے ایک دوسرے کی نسبت زیادہ صاحبِ شرف و وجاہت تھا، پس ان میں سے ایک کو چھینک آئی اور اس نے اللہ کی حمد بیان کی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے چھینک کا جواب دیا، پھر دوسرے شخص کو چھینک آئی مگر اس نے اللہ کی حمد بیان نہیں کی تو نبی کریم ﷺ نے اسے جواب نہیں دیا، اس پر اس معزز شخص نے (تعجب سے) عرض کی کہ اس شخص کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے اسے جواب سے نوازا اور مجھے چھینک آئی تو آپ ﷺ نے مجھے جواب نہیں دیا؟ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ اس شخص نے اللہ کو یاد کیا تو میں نے بھی اسے یاد کیا اور تم اللہ کو بھول گئے تو میں نے بھی تمہیں بھلا دیا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6592
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: جيد»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8146، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7763، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1402، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12909، 12910، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6561»