مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَيُّ النَّاسِ أَكْرَمُ ؟ قَالَ : أَكْرَمُهُمْ عِنْدَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ أَتْقَاهُمْ ، قَالُوا : فَغَيْرَ هَذَا نَسْأَلُكَ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : فَأَكْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ ابْنُ نَبِيِّ اللهِ ابْنِ نَبِيِّ اللهِ ابْنِ خَلِيلِ اللهِ ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : فَإِنَّ خِيَارَهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ ، إِذَا فَقُهُوا .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل کے نزدیک ان میں سب سے زیادہ صاحبِ اکرام وہ ہے جو ان میں سب سے زیادہ متقی ہے“، صحابہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم آپ سے اس بارے میں سوال نہیں کر رہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر لوگوں میں سب سے زیادہ معزز یوسف (علیہ السلام) ہیں جو اللہ کے نبی کے بیٹے، اللہ کے نبی کے پوتے اور اللہ کے خلیل کے پڑپوتے ہیں“، انہوں نے عرض کی کہ جی ہاں (ہمارا اشارہ قبائل کی طرف ہے)، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو (یاد رکھو کہ) ان میں سے جو لوگ جاہلیت میں بہتر تھے وہی اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کر لیں“۔