مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6521
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ : سَعِّرْ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : إِنَّمَا يَرْفَعُ اللهُ وَيَخْفِضُ ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللهَ وَلَيْسَ لِأَحَدٍ عِنْدِي مَظْلَمَةٌ ، وَقَالَ لَهُ آخَرُ : سَعِّرْ ، فَقَالَ : أَدْعُو اللهَ عَزَّ وَجَلَّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! نرخ مقرر فرما دیجیے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”درحقیقت اللہ ہی (قیمتوں کو) بلند اور پست کرتا ہے، اور میں یقیناً یہ امید رکھتا ہوں کہ جب میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کروں تو کسی بھی شخص کا میرے ذمہ کوئی جانی یا مالی مطالبہ نہ ہو“، پھر ایک اور شخص نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ قیمتیں مقرر فرما دیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(میں اس کے لیے) اللہ عزوجل سے دعا کروں گا“۔