مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
وَبِإِسْنَادِهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ ، قَالَ : مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : إِذَا لَقِيتَهُ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ ، وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فَشَمِّتْهُ ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ ، وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔“ عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ (حقوق) کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اس سے ملو تو اسے سلام کرو، جب وہ تمہیں (دعوت پر) بلائے تو اسے قبول کرو، جب وہ تم سے خیر خواہی اور مخلصانہ مشورے کا طالب ہو تو اسے مخلصانہ مشورہ دو، جب اسے چھینک آئے اور وہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» (تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں) کہہ کر اللہ کی حمد بیان کرے تو تم اس کے جواب میں «يَرْحَمُكَ اللّٰهُ» (اللہ تم پر رحم فرمائے) کہہ کر اس کی چھینک کا جواب دو، جب وہ بیمار پڑ جائے تو اس کی عیادت کرو اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جاؤ۔“