مسند أبي يعلى الموصلي
مسند طلحة بن عبيد الله— طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ باب: طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي : ابْنَ جَعْفَرٍ - أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو - عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلَيْنِ مِنْ بَلِيٍّ أَسْلَمَا ، فَقُتِلَ أَحَدُهُمَا فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَأُخِّرَ الْآخَرُ بَعْدَ الْمَقْتُولِ سَنَةً ، ثُمَّ مَاتَ ، قَالَ طَلْحَةُ : رَأَيْتُ الْجَنَّةَ فِي الْمَنَامِ ، فَرَأَيْتُ الْآخِرَ مِنَ الرَّجُلَيْنِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْأَوَّلِ ، فَأَصْبَحْتُ فَحَدَّثْتُ النَّاسَ بِذَلِكَ ، فَبَلَغَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : أَلَيْسَ قَدْ صَامَ بَعْدَهُ رَمَضَانَ ، وَصَلَّى بَعْدَهُ سِتَّةَ آلَافِ رَكْعَةٍ ، وَكَذَا وَكَذَا رَكْعَةً ؟ ! .
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ بلي کے دو افراد اسلام لائے، ان میں سے ایک اللہ کی راہ میں شہید ہو گیا جبکہ دوسرے کو اس کے بعد ایک سال کی مزید زندگی ملی اور پھر وہ فوت ہوا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے خواب میں جنت دیکھی تو مشاہدہ کیا کہ ان دونوں میں سے جو شخص بعد میں فوت ہوا تھا اسے پہلے (شہید ہونے والے) سے بھی پہلے جنت میں داخل کر دیا گیا، جب صبح ہوئی تو میں نے لوگوں کو یہ واقعہ سنایا، چنانچہ جب یہ بات نبی اکرم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا اس (بعد میں فوت ہونے والے) نے اس کے بعد رمضان کے روزے نہیں رکھے تھے؟ اور کیا اس نے سال بھر میں اتنی اتنی اور چھ ہزار رکعتیں نماز ادا نہیں کی تھیں؟““