مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6445
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ لِلهِ مِائَةَ رَحْمَةٍ : وَاحِدَةٌ بَيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ وَالْوُحُوشِ وَالْهَوَامِّ ، فِيهَا يَتَعَاطَفُونَ ، وَبِهَا يَتَرَاحَمُونَ ، وَبِهَا تَعْطِفُ الْوَحْشُ عَلَى أَوْلَادِهَا ، وَأَخَّرَ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ يَرْحَمُ بِهَا عِبَادَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کی سو رحمتیں ہیں، جن میں سے ایک حصہ اس نے انسانوں، جنوں، جانوروں اور حشرات الارض کے درمیان نازل کیا ہے، جس کی بدولت وہ ایک دوسرے پر مہربان ہوتے اور آپس میں رحم دلی کا برتاؤ کرتے ہیں، اور اسی کے سبب وحشی جانور اپنی اولاد کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرتے ہیں، جبکہ اللہ سبحانہ و تعالی نے ننانوے رحمتیں اپنے پاس محفوظ رکھی ہیں جن کے ذریعے وہ قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم فرمائے گا۔“