مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي الْحُسَيْنِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ ، رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ ، فَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا ، فَنَفَخْتُهُمَا ، فَطَارَا ، فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ بَعْدِي ، وَأُوحِيَ إِلَيَّ : أَنِ انْفُخْهُمَا ، فَنَفَخْتُهُمَا ، فَطَارَا ، فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ بَعْدِي ، فَكَانَ أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيَّ صَاحِبَ صَنْعَاءَ ، وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةَ .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس وقت میں سو رہا تھا، میں نے اپنے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے، ان کے معاملے نے مجھے متفکر کر دیا، پھر میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ اڑ گئے، چنانچہ میں نے اس کی تعبیر ان دو کذاب (جھوٹے مدعیانِ نبوت) سے لی جو میرے بعد ظاہر ہوں گے، اور میری طرف یہ وحی کی گئی کہ ان پر پھونک ماریے، پس جب میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ اڑ گئے، سو میں نے ان کی تعبیر ان دو جھوٹوں سے لی جو میرے بعد نکلیں گے، ان میں سے ایک صنعاء والا (اسود) عنسی تھا اور دوسرا مسیلمہ (کذاب) تھا۔“