مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا قَالَ الْإِمَامُ : غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ ، فَقَالَ الَّذِينَ خَلْفَهُ : آمِينَ ، فَالْتَقَتْ مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ وَأَهْلِ الْأَرْضِ آمِينَ ، غَفَرَ اللهُ لِلْعَبْدِ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ . قَالَ : وَمَثَلُ الَّذِي لَا يَقُولُ : آمِينَ ، كَمَثَلِ رَجُلٍ غَزَا مَعَ قَوْمٍ فَاقْتَرَعُوا ، فَخَرَجَتْ سِهَامُهُمْ وَلَمْ يَخْرُجْ سَهْمُهُ ، فَقَالَ : مَا لِسَهْمِي لَمْ يَخْرُجْ ؟ قَالَ : إِنَّكَ لَمْ تَقُلْ : آمِينَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب امام ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ کہے اور اس کے پیچھے موجود مقتدی «آَمِيْنَ» ”اے اللہ! قبول فرما“ کہیں، اور آسمان والوں اور زمین والوں کی «آَمِيْنَ» ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اس بندے کے سابقہ گناہ معاف فرما دیتا ہے“، اور مزید ارشاد فرمایا: ”اور اس شخص کی مثال جو «آَمِيْنَ» نہیں کہتا، اس آدمی کی طرح ہے جو کچھ لوگوں کے ہمراہ غزوے میں شریک ہوا، پھر ان لوگوں نے قرعہ اندازی کی تو ان سب کے تیر (کامیابی کے ساتھ) نکل آئے مگر اس کا تیر نہ نکلا، اس نے (حیرت سے) پوچھا: میرا تیر کیوں نہیں نکلا؟ تو اسے جواب دیا گیا: اس لیے کہ تم نے «آَمِيْنَ» نہیں کہا تھا“۔