مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَلَكْتُ ، قَالَ : وَيْحَكَ وَمَا ذَاكَ ؟ قَالَ : وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي وَأَنَا صَائِمٌ ، قَالَ : أَعْتِقْ رَقَبَةً ، قَالَ : مَا أَجِدُ . قَالَ : صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ ، قَالَ : مَا أَسْتَطِيعُ ، قَالَ : أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا ، قَالَ : مَا أَجِدُ ، قَالَ : فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ ، فَقَالَ : خُذْهُ فَتَصَدَّقْ بِهِ ، قَالَ : أَعَلَى غَيْرِ أَهْلِي يَا رَسُولَ اللهِ ؟ وَاللهِ مَا بَيْنَ طُنُبَيِ الْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنِّي ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَدَتْ أَسْنَانُهُ ، قَالَ : فَخُذْهُ وَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ وَاسْتَغْفِرْ رَبَّكَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں تو ہلاک ہو گیا“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”افسوس تم پر! کیا معاملہ ہوا؟“ اس نے عرض کی: ”میں روزے کی حالت میں اپنی اہلیہ سے ہم بستر ہو گیا ہوں“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک غلام آزاد کرو“، اس نے کہا: ”میں اس کی قدرت نہیں رکھتا“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر مسلسل دو ماہ کے روزے رکھو“، اس نے عرض کی: ”میں اس کی طاقت نہیں رکھتا“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس اس کی بھی سکت نہیں ہے“، اسی دوران رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کھجوروں کا ایک بڑا ٹوکرا پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اسے صدقہ کر دو“، اس شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا اپنے گھر والوں کے سوا کسی اور پر صدقہ کروں؟ اللہ کی قسم! مدینہ کے دونوں اطراف کی حدود کے درمیان کوئی گھرانہ مجھ سے زیادہ حاجت مند نہیں ہے“، یہ سن کر رسول اللہ ﷺ اس قدر محظوظ ہوئے کہ آپ ﷺ کے دندانِ مبارک ظاہر ہو گئے، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اچھا، اسے لے جاؤ اور اپنے گھر والوں کو ہی کھلا دو اور اپنے رب سے بخشش مانگو“۔