مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَتَى بَيْتَ فَاطِمَةَ ، فَخَرَجْتُ مَعَهُ ، فَقَالَ : أَثَمَّ لُكَعُ ؟ قَالَ : فَاحْتُبِسَ ، فَظَنَنْتُ أَنَّهَا تُلْبِسُهُ سِخَابًا - أَوْ تُغَسِّلُهُ - قَالَ : فَجَاءَ - يَعْنِي الْحَسَنَ - يَشْتَدُّ ، فَاعْتَنَقَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ ، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ (باہر) تشریف لائے یہاں تک کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر پہنچے، میں بھی آپ ﷺ کے ہمراہ تھا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا یہاں وہ چھوٹا بچہ موجود ہے؟“ راوی کہتے ہیں کہ (سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو سامنے لانے میں) کچھ دیر ہوگئی تو میں نے یہ گمان کیا کہ شاید ان کی والدہ انہیں منکوں کا ہار پہنا رہی ہیں یا انہیں نہلا رہی ہیں، پھر وہ (یعنی سیدنا حسن رضی اللہ عنہ) دوڑتے ہوئے آئے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں گلے لگا لیا اور یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ» ”اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، پس تو بھی اس سے محبت فرما اور اس شخص سے بھی محبت فرما جو اس سے محبت کرے۔“