مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6388
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَثَلُ الَّذِي يَسْمَعُ الْحِكْمَةَ فَيُحَدِّثُ بِشَرِّ مَا سَمِعَ ، مَثَلُ رَجُلٍ أَتَى رَاعِيًا ، فَقَالَ : يَا رَاعِي ، أَجْزِرْنِي شَاةً مِنْ غَنَمِكَ ، فَقَالَ : اذْهَبْ فَخُذْ بِأُذُنِ خَيْرِهَا شَاةً ، فَذَهَبَ فَأَخَذَ بِأُذُنِ كَلْبِ الْغَنَمِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو دانائی کی بات سنتا ہے لیکن جو کچھ اس نے سنا ہوتا ہے اس میں سے صرف برائی کو ہی آگے بیان کرتا ہے، اس شخص کی سی ہے جو کسی چرواہے کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے چرواہے! مجھے اپنی بھیڑوں میں سے ایک ذبح کرنے کے لیے دے دو، چرواہے نے کہا: جاؤ اور ان میں سے جو سب سے بہترین بھیڑ ہو اسے کان سے پکڑ کر لے لو، لیکن وہ گیا اور اس نے (بھیڑ کے بجائے) ریوڑ کی رکھوالی کرنے والے کتے کا کان پکڑ لیا۔“