مسند أبي يعلى الموصلي
مسند طلحة بن عبيد الله— طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ باب: طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلْمَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ ، قَالَ :
جَاءَ رَجُلٌ إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ فَقَالَ : « يَا أَبَا مُحَمَّدٍ أَرَأَيْتُكَ هَذَا الْيَمَانِيُّ ، أَوْ قَالَ الْخَضِرُ : الْيَمَانِيُّ هُوَ أَعْلَمُ بِحَدِيثِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْكُمْ - يَعْنِي : أَبَا هُرَيْرَةَ - نَسْمَعُ مِنْهُ أَشْيَاءَ لَا نَسْمَعُهَا مِنْكُمْ ؟ فَقَالَ : أَمَا أَنْ يَكُونَ قَدْ سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَمْ نَسْمَعْ فَلَا أَشُكُّ ، وَسَأُخْبِرُكَ عَنْ ذَلِكَ ، « إِنَّا كُنَّا أَهْلَ بُيُوتٍ ، وَكُنَّا إِنَّمَا نَأْتِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُدْوَةً وَعَشِيَّةً ، وَكَانَ مِسْكِينًا لَا مَالَ لَهُ ، إِنَّمَا هُوَ عَلَى بَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا أَشُكُّ أَنَّهُ قَدْ سَمِعَ مَا لَمْ نَسْمَعْ . وَهَلْ تَجِدُ أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ يَقُولُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَمْ يَقُلْ ؟ » » .
مالک بن ابی عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کی: ”اے ابومحمد! آپ کا اس یمنی—یعنی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ—کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا وہ آپ لوگوں کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی احادیث کا زیادہ علم رکھتے ہیں؟ ہم ان سے ایسی باتیں سنتے ہیں جو آپ حضرات سے نہیں سنیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”اس بات میں مجھے کوئی شک نہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے وہ کچھ سنا ہے جو ہم نے نہیں سنا، اور میں تمہیں اس کی وجہ بتاتا ہوں؛ ہم بال بچوں والے لوگ تھے اور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں صرف صبح و شام ہی حاضر ہوا کرتے تھے، جبکہ وہ ایک مسکین آدمی تھے جن کے پاس کوئی مال نہ تھا، وہ تو بس رسول اللہ ﷺ کے درِ دولت پر ہی پڑے رہتے تھے، چنانچہ مجھے قطعاً کوئی شک نہیں کہ انہوں نے وہ باتیں ضرور سنی ہیں جو ہم نے نہیں سنیں، اور کیا تم کوئی ایسا بھلا آدمی پاؤ گے جو رسول اللہ ﷺ کی طرف ایسی بات منسوب کرے جو آپ ﷺ نے نہ فرمائی ہو؟“