مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6364
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ .
وَفِي حَدِيثِ عَطَاءٍ : وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، قَالَ : يُنْزَعُ مِنْهُ الْإِيمَانُ ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زنا کرنے والا جس وقت زنا کر رہا ہوتا ہے وہ مؤمن نہیں ہوتا، اور چور جس وقت چوری کر رہا ہوتا ہے وہ مؤمن نہیں ہوتا، اور شرابی جس وقت شراب پی رہا ہوتا ہے وہ مؤمن نہیں ہوتا“، اور عطا رحمہ اللہ کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور جب کوئی شخص ایسی بڑی اور قابلِ ذکر چیز کی لوٹ مار کرتا ہے جس کی طرف لوگ نظریں اٹھا کر دیکھیں تو وہ اس وقت مؤمن نہیں ہوتا“، (راوی نے) کہا: ”اس شخص سے ایمان (کا نور) سلب کر لیا جاتا ہے، پھر اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے“۔