مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6354
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَدْرَكَ شَيْخًا يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ يَتَوَكَّأُ عَلَيْهِمَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا شَأْنُ هَذَا الشَّيْخِ ؟ فَقَالَ ابْنَاهُ : يَا رَسُولَ اللهِ كَانَ عَلَيْهِ نَذْرٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ارْكَبْ أَيُّهَا الشَّيْخُ ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ غَنِيٌّ عَنْكَ وَعَنْ نَذْرِكَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کا گزر ایک ایسے معمر شخص کے پاس سے ہوا جو اپنے دو بیٹوں کے درمیان ان کا سہارا لیے ہوئے چل رہا تھا، تو نبی اکرم ﷺ نے دریافت فرمایا کہ ”اس بزرگ کا کیا معاملہ ہے؟“ ان کے بیٹوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ان کے ذمے (پیدل حج یا عمرہ کرنے کی) ایک نذر تھی، تب نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے بزرگ! آپ سواری پر بیٹھ جائیں، کیونکہ اللہ عزوجل آپ سے اور آپ کی اس نذر سے بالکل بے نیاز ہے۔“