مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6312
وَبِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِنْ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ مُؤْمِنٌ وَلَا مُؤْمِنَةٌ إِلَّا وَأَنَا أَوْلَى بِهِ ، فَأَيُّكُمْ مَا تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَلْيُدْعَ إِلَيَّ ، فَأَنَا وَلِيُّهُ ، وَأَيُّكُمْ مَا تَرَكَ مَالًا فَلِعَصَبَتِهِ مَا كَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذاتِ اقدس کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! روئے زمین پر کوئی بھی مومن مرد یا مومن عورت ایسی نہیں ہے مگر میں اس کا سب سے زیادہ حق دار ہوں، پس تم میں سے جو کوئی (اپنے پیچھے) قرض یا بے سہارا اہل و عیال چھوڑ جائے تو وہ انہیں میرے سپرد کر دے کہ میں ہی اس کا سرپرست ہوں، اور تم میں سے جو کوئی مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے عصبہ (وارثین) کے لیے ہے جو بھی وہ ہوں۔“