مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6304
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ نَبِيًّا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ نَزَلَ تَحْتَ شَجَرَةٍ ، فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ ، فَأَمَرَ بِجَهَازِهِ فَأُخْرِجَ مِنْ تَحْتِهَا ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَحُرِقَتْ ، فَأُوحِيَ إِلَيْهِ : أَلَا نَمْلَةً وَاحِدَةً ؟.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”گزشتہ انبیاء میں سے ایک نبی نے ایک درخت کے نیچے قیام فرمایا تو انہیں ایک چیونٹی نے کاٹ لیا، انہوں نے اپنے سامان کے متعلق حکم دیا تو اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا، پھر ان کے حکم پر اس (چیونٹیوں کے بل) کو جلا دیا گیا، تب اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ ”(تم نے) صرف ایک ہی چیونٹی (کو کیوں نہ ہلاک کیا جس نے کاٹا تھا)؟“