مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6271
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ قَالَ : تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ يَحْلُبُ اللِّقْحَةَ ، فَمَا يَصِلُ الْإِنَاءُ إِلَى فِيهِ حَتَّى تَقُومَ ، وَالرَّجُلَانِ يَتَبَايَعَانِ الثَّوْبَ ، فَمَا يَتَبَايَعَانِهِ حَتَّى تَقُومَ ، وَالرَّجُلُ يَلِطُ فِي حَوْضِهِ ، فَمَا يَصْدُرُ حَتَّى تَقُومَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس حال میں برپا ہو جائے گی کہ ایک شخص اپنی دودھ دینے والی اونٹنی کا دودھ نکال رہا ہو گا تو وہ برتن ابھی اس کے منہ تک نہیں پہنچ پائے گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی، اور دو آدمی کپڑے کی خرید و فروخت کر رہے ہوں گے تو وہ اپنا سودا مکمل نہیں کر پائیں گے کہ قیامت آ جائے گی، اور ایک شخص اپنے حوض کی لپائی (مرمت) کر رہا ہو گا تو وہ وہاں سے فارغ ہو کر واپس نہیں مڑ سکے گا کہ قیامت برپا ہو جائے گی۔“