مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6254
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا سَمِعْتُمْ صَوْتَ الدِّيَكَةِ فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكًا ، فَسَلُوا وَارْغَبُوا ، وَإِذَا سَمِعْتُمْ نُهَاقَ الْحِمَارِ فَإِنَّهَا رَأَتْ شَيْطَانًا ، فَاسْتَعِيذُوا بِاللهِ مِنْ شَرِّ مَا رَأَتْ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم مرغوں کی بانگ سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کیا کرو اور رغبت رکھا کرو کیونکہ انہوں نے فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے، اور جب تم گدھے کے ہینگنے کی آواز سنو تو اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرو اس کے شر سے جو اس نے دیکھا ہے، کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہوتا ہے۔“