مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَ طَاوُسًا ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى ، فَقَالَ مُوسَى : يَا آدَمُ ، أَنْتَ أَبُونَا وَأَخْرَجْتَنَا مِنَ الْجَنَّةِ بِذَنْبِكَ . قَالَ لَهُ آدَمُ : يَا مُوسَى ، اصْطَفَاكَ اللهُ ، وَخَطَّ لَكَ التَّوْرَاةَ بِيَدِهِ ، لِمَ تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدَّرَهُ اللهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بِأَرْبَعِينَ سَنَةً ، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا آدم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام نے باہم بحث کی، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے آدم! آپ ہمارے باپ ہیں اور آپ نے اپنی لغزش کی وجہ سے ہمیں جنت سے نکلوا دیا، اس پر سیدنا آدم علیہ السلام نے ان سے فرمایا: اے موسیٰ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے کلام کے لیے برگزیدہ کیا اور اپنے دستِ قدرت سے آپ کے لیے تورات لکھی، تو کیا آپ مجھے ایسے معاملے پر ملامت کرتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے میری تخلیق سے بھی چالیس سال قبل میرے مقدر میں لکھ دیا تھا؟ پس سیدنا آدم علیہ السلام دلیل میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے۔“