مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو طَارِقٍ السَّعْدِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ يَأْخُذُ عَنِّي هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ فَيَعْمَلُ بِهِنَّ أَوْ يُعَلِّمُهُنَّ مَنْ يَعْمَلُ بِهِنَّ ؟ قَالَ : قُلْتُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : فَأَخَذَ بِيَدِي فَعَدَّ فِيهَا خَمْسًا وَقَالَ : اتَّقِ الْمَحَارِمَ تَكُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ ، وَارْضَ بِمَا قَسَمَ اللهُ لَكَ تَكُنْ أَغْنَى النَّاسِ ، وَأَحْسِنْ إِلَى جَارِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا ، وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُسْلِمًا ، وَلَا تُكْثِرِ الضَّحِكَ ، فَإِنَّ كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيتُ الْقَلْبَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کون ہے جو مجھ سے یہ کلمات سیکھ لے تاکہ وہ خود ان پر عمل کرے یا اسے سکھائے جو ان پر عمل پیرا ہو؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں حاضر ہوں۔ آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور پانچ باتیں شمار کراتے ہوئے ارشاد فرمایا: «اتَّقِ الْمَحَارِمَ تَكُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ» ”اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے بچو تو تم لوگوں میں سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤ گے،“ «وَارْضَ بِمَا قَسَمَ اللَّهُ لَكَ تَكُنْ أَغْنَى النَّاسِ» ”اللہ نے تمہارے مقدر میں جو کچھ لکھ دیا ہے اس پر راضی رہو تو تم سب سے زیادہ غنی بن جاؤ گے،“ «وَأَحْسِنْ إِلَى جَارِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا» ”اپنے پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرو تو تم (کامل) مومن بن جاؤ گے،“ «وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُسْلِمًا» ”لوگوں کے لیے وہی چیز پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو تو تم (کامل) مسلمان بن جاؤ گے،“ «وَلَا تُكْثِرِ الضَّحِكَ فَإِنَّ كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيتُ الْقَلْبَ» ”اور زیادہ مت ہنسا کرو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔“