مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ بَنِي سُلَيْطٍ قَالَ: كُنْتُ فِي ضَيْعَةٍ لِي، فَرَأَيْتُ جَمْعًا فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَعِظُ أَصْحَابَهُ، فَأَدْخَلْتُ رَأْسِي بَيْنَ النَّاسِ فَإِذَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ، التَّقْوَى هَا هُنَا»، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِبنو سلیط کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں اپنی ایک زمین (جائیداد) میں موجود تھا کہ میں نے لوگوں کا ایک مجمع دیکھا، میں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کرام کو وعظ و نصیحت فرما رہے ہیں، چنانچہ میں نے لوگوں کے درمیان سے اپنا سر اندر کی طرف کیا تو دیکھا کہ نبی کریم ﷺ فرما رہے تھے: «الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ» ”مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے“ (آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی) ”نہ وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی اسے (مصیبت میں) بے یار و مددگار چھوڑتا ہے، تقویٰ یہاں ہے“، اور آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے سینہ اقدس کی طرف اشارہ فرمایا۔“