مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ، فَلَا يُؤْذِيَنَّ جَارَهُ ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ، فَلْيُحْسِنْ قِرَى ضَيْفِهِ ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا قِرَى الضَّيْفِ ؟ قَالَ : ثَلَاثٌ ، فَمَا كَانَ بَعْدُ فَهُوَ صَدَقَةٌ ، مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَشْهَدْ بِخَيْرٍ أَوْ لِيَسْكُتْ ، وَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا ، فَإِنَّ الْمَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ ، وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلَاهُ ، فَإِنْ أَقَمْتَهُ كَسَرْتَهُ ، وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ ، وَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے، اور جو اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی بہترین خاطر تواضع کرے،“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! مہمان کی ضیافت (کی مدت) کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین دن ہے، پھر اس کے بعد جو (کھلایا پلایا) جائے وہ صدقہ ہے، اور جو اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ بھلائی کی بات کہے یا پھر خاموش رہے، اور عورتوں کے بارے میں خیر خواہی کی وصیت قبول کرو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی میں سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ اس کا بالائی حصہ ہوتا ہے، چنانچہ اگر تم اسے بالکل سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ دو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو وہ ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہے گی، لہٰذا عورتوں کے حق میں میری خیر خواہی کی وصیت مانو۔“