مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُثْمَانُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمْ أَنْبِيَاؤُهُمْ ، كُلَّمَا ذَهَبَ نَبِيٌّ خَلَفَ نَبِيٌّ ، وَإِنَّهُ لَيْسَ كَائِنٌ فِيكُمْ . يَعْنِي نَبِيًّا .
قَالُوا : فَمَا يَكُونُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : تَكُونُ خُلَفَاءُ وَتَكْثُرُ ، قَالُوا : كَيْفَ نَصْنَعُ ؟ قَالَ : أَوْفُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ ، وَأَدُّوا الَّذِي عَلَيْكُمْ ، وَسَيَسْأَلُهُمُ اللهُ عَنِ الَّذِيِ عَلَيْهِمْ .
وَفِي حَدِيثِ عُثْمَانَ : يَسُوسُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بنی اسرائیل کی قیادت و سیاست ان کے انبیاء خود کیا کرتے تھے، جب بھی کوئی نبی رحلت فرما جاتا تو دوسرا نبی اس کا جانشین بن جاتا، اور حقیقت یہ ہے کہ میرے بعد تمہارے درمیان اب کوئی نبی نہیں ہوگا“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! پھر کیا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب خلفاء ہوں گے اور وہ تعداد میں بہت ہوں گے“، صحابہ نے عرض کیا: (ان کے اختلافات کے وقت) ہم کیا کریں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک کے بعد ایک، پہلے خلیفہ کی بیعت و عہد کو پورا کرنا اور ان کا جو حق تم پر لازم ہے اسے ادا کرنا، یقیناً اللہ تعالیٰ ان سے ان کی رعایا کی ذمہ داریوں کے بارے میں سوال فرمائے گا“، اور عثمان رحمہ اللہ کی روایت میں «يَسُوسُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ» کے الفاظ مروی ہیں۔