مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6197
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ : إِمَامٌ كَذَّابٌ ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ ، وَالشَّيْخُ الزَّانِي .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین طرح کے اشخاص ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ تو کلام فرمائے گا اور نہ ہی ان کی طرف (نظرِ رحمت سے) دیکھے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا: وہ حکمران جو بہت جھوٹ بولنے والا ہو، وہ ضرورت مند (غریب) جو تکبر کرتا ہو اور وہ بوڑھا جو زنا کا مرتکب ہو۔“