مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6188
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ مَشَى مَعَ جِنَازَةٍ حَتَّى يُفْرَغَ مِنْهَا ، فَلَهُ قِيرَاطَانِ ، وَمَنْ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ يُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ ، قُلْنَا : وَمَا الْقِيرَاطُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : مِثْلُ أُحُدٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی جنازے کے ساتھ چلے یہاں تک کہ اس (کی تدفین) سے فراغت حاصل کر لی جائے تو اس کے لیے دو قیراط اجر ہے، اور جو شخص فراغت سے قبل ہی واپس لوٹ جائے تو اس کے لیے ایک قیراط ہے،“ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! قیراط سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(ایک قیراط) احد پہاڑ کے مثل ہے۔“