مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ثَابِتٌ الزُّرَقِيُّ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ : أَخَذَتِ النَّاسَ رِيحٌ بِطَرِيقِ مَكَّةَ ، وَعُمَرُ حَاجٌّ ، فَاشْتَدَّتْ عَلَيْهِمْ ، فَقَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ : مَا الرِّيحُ ؟ فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيْهِ شَيْئًا ، فَبَلَغَنِي الَّذِي سَأَلَ عَنْهُ عُمَرُ ، فَاسْتَحْثَثْتُ رَاحِلَتِي حَتَّى أَدْرَكْتُهُ ، فَقُلْتُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، أُخْبِرْنَا بِأَنَّكَ سَأَلْتَ عَنِ الرِّيحِ ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : الرِّيحُ مِنْ رَوْحِ اللهِ تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ ، وَتَأْتِي بِالْعَذَابِ فَلَا تَسُبُّوهَا ، وَسَلُوا اللهَ مِنْ خَيْرِهَا ، وَاسْتَعِيذُوا بِهِ مِنْ شَرِّهَا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مکہ مکرمہ کے راستے میں لوگوں کو ایک تندوتیز ہوا نے آ لیا، اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ حج کے سفر میں تھے، جب ہوا کی شدت بہت زیادہ بڑھ گئی تو انہوں نے اپنے پاس موجود لوگوں سے دریافت فرمایا: ”یہ ہوا کیا ہے؟“ مگر کسی نے انہیں کوئی جواب نہ دیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب مجھے یہ اطلاع ملی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں دریافت فرمایا ہے تو میں نے اپنی سواری کو تیز دوڑایا یہاں تک کہ میں ان تک پہنچ گیا اور عرض کی: اے امیر المؤمنین! ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ نے ہوا کے بارے میں دریافت فرمایا ہے، جبکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہوا اللہ تعالیٰ کی رحمت و راحت میں سے ہے، یہ کبھی رحمت لے کر آتی ہے اور کبھی عذاب، لہٰذا تم اسے برا بھلا نہ کہو، بلکہ اللہ تعالیٰ سے اس کی خیر و بھلائی کا سوال کرو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو۔“