مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ أَوْ زِيَادِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : قَاتِلُوا النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَإِذَا فَعَلُوهَا فَقَدْ حَقَنُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ .
قَالَ : وَسَمِعْتُهُ ، يَقُولُ : لِلضَّيْفِ عَلَى مَنْ نَزَلَ بِهِ مِنَ الْحَقِّ ثَلَاثٌ ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ ، وَعَلَى الضَّيْفِ أَنْ يَرْتَحِلَ لَا يُؤْثِمْ أَهْلَ مَنْزِلِهِ .
قَالَ : وَسَمِعْتُهُ ، يَقُولُ : يَعْنِي : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِشَيْءٍ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ فِيهِ : فَإِمَّا أَنْ يُعْطِيَهُ إِيَّاهُ ، وَإِمَّا أَنْ يُكَفِّرَ عَنْهُ بِهِ مَأْثَمًا ، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”لوگوں سے قتال کرو یہاں تک کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کا اقرار کر لیں، پس جب وہ یہ کلمہ کہہ لیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے اموال محفوظ کر لیے سوائے اس کے حق کے، اور ان کا (باطنی) حساب اللہ کے ذمہ ہے“، نیز آپ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مہمان کا اس شخص پر جس کے ہاں وہ اترا ہو، تین دن تک (ضیافت کا) حق ہے، پھر اس سے زائد جو کچھ ہو وہ صدقہ ہے، اور مہمان پر لازم ہے کہ وہ کوچ کر جائے تاکہ وہ اپنے میزبان کو گناہ میں نہ ڈالے“، اور آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی بھی مسلمان جب (اللہ سے) کسی چیز کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے شرفِ قبولیت بخشتے ہیں؛ یا تو اسے وہی چیز عطا کر دی جاتی ہے یا اس کے بدلے اس کا کوئی گناہ مٹا دیا جاتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔“