مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6124
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بَيْعَةٍ ، وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ شَيْءٌ ، وَأَنْ يَشْتَمِلَ أَحَدُكُمُ الصَّمَّاءَ عَلَى أَحَدِ عَاتِقَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک سودے میں دو سودے کرنے سے اور لباس پہننے کی دو صورتوں سے منع فرمایا ہے؛ ایک یہ کہ کوئی شخص (ایک ہی کپڑے میں) اس طرح گوٹ مار کر بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ اور آسمان کے درمیان کوئی چیز (پردہ) حائل نہ ہو، اور دوسرا یہ کہ تم میں سے کوئی شخص ایک ہی چادر کو اپنے ایک کندھے پر اس طرح لپیٹ لے کہ (ہاتھ نکالنے کی جگہ نہ رہے اور جسم کا کوئی حصہ کھلنے کا اندیشہ ہو)۔“