مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عُرِضَتْ عَلَيَّ النَّارُ ، فَرَأَيْتُ فِيهَا ابْنَ قَمَعَةَ بْنِ خِنْدِفَ وَهُوَ يَجُرُّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ ، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ سَيَّبَ السَّائِبَةَ ، وَغَيَّرَ عَهْدَ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَشْبَهُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ أَكْثَمُ بْنُ الْجَوْنِ ، قَالَ : فَقَالَ أَكْثَمُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيَضُرُّنِي شَبَهُهُ ؟ قَالَ : لَا ، إِنَّكَ مُسْلِمٌ وَهُوَ كَافِرٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھ پر آگ (جہنم) پیش کی گئی تو میں نے اس میں ابن قمعہ بن خندف کو دیکھا کہ وہ آگ میں اپنی آنتیں گھسیٹ رہا ہے، یہ وہ پہلا شخص ہے جس نے 'سائبہ' (بتوں کے نام پر جانور آزاد چھوڑنے) کی رسم ایجاد کی اور دینِ ابراہیم کو تبدیل کیا، اور میں نے جتنے لوگ دیکھے ہیں ان میں سیدنا اکثم بن الجون رضی اللہ عنہ اس سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔“ اس پر سیدنا اکثم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا اس کی مشابہت مجھے کوئی نقصان پہنچائے گی؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بے شک تم مسلمان ہو اور وہ کافر تھا۔“