مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6119
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَسْلَمُ يَرْمُونَ ، فَقَالَ : ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ ؛ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا ، ارْمُوا وَأَنَا مَعَ ابْنِ الْأَدْرَعِ . فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ قِسِيَّهُمْ ، وَقَالُوا : مَنْ كُنْتَ مَعَهُ غَلَبَ ، قَالَ : ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو قبیلہ اسلم کے لوگ تیر اندازی کے مقابلے میں مصروف تھے، آپ ﷺ نے (انہیں دیکھ کر) فرمایا: ”اے بنو اسماعیل! تیر اندازی کرو کیونکہ تمہارے والد (سیدنا اسماعیل علیہ السلام) بھی تیر انداز تھے، تم تیر چلاؤ اور میں سیدنا ابن الادراع رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوں“، یہ سن کر دوسرے گروہ کے لوگوں نے اپنے ہاتھ روک لیے اور اپنی کمانیں پکڑ کر کھڑے ہو گئے اور عرض کرنے لگے کہ (اے اللہ کے رسول!) آپ جس کے ساتھ ہوں گے وہی تو غالب رہے گا، تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“